Advertisement

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے گروپ بی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ارشد ندیم نے تیسری باری میں 85.28 میٹر کی زبردست تھرو کی، جو کوالیفکیشن کے لیے درکار مقررہ معیار سے زیادہ تھی۔ ان کی یہ تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے ٹاپ تھروز میں شامل رہی، جس کے باعث وہ با آسانی فائنل میں پہنچ گئے۔

اس سے قبل گروپ اے سے ارشد ندیم کے بھارتی حریف نیرج چوپڑا نے بھی کوفائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، انہوں نے 84.85 میٹر کی تھرو کر کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے جیولن تھرو کی کم از کم حد 84.50 میٹر ہے۔

اس کے علاوہ جولیان ویبر نے 87.21 میٹر اور پولینڈ کے ڈیوڈ ویگنر نے 85.67 میٹر کی تھرو کے ساتھ خودکار کوالیفکیشن حاصل کی، جبکہ سابق عالمی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز نے بھی فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Advertisement

نیرج چوپڑا 2023 میں بوداپیسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں، جبکہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تاریخی ریکارڈ ساز تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا، جب کہ نیرج چوپڑا نے 89.45 میٹر کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version