Advertisement

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 922 تک پہنچ گئی، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جس کے بعد 26 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 922 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,047 ہو گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق پنجاب سے جبکہ 2 کا تعلق سندھ سے ہے۔ زخمی ہونے والے تمام افراد سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مون سون کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 اس کے بعد پنجاب میں 244، سندھ میں 60، بلوچستان میں 26، گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

Advertisement

خیبرپختونخوا کا ضلع بونیر سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا جہاں اب تک 256 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ پنجاب میں لاہور سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 38 اموات ہوئیں۔

زخمیوں کی تفصیل کے مطابق پنجاب میں 654، خیبرپختونخوا میں 218، سندھ میں 81، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 52، آزاد کشمیر میں 34 اور اسلام آباد میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 7,851 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ہلاک ہونے والے مویشیوں کی تعداد 6,184 ہے۔

ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضلعی انتظامیہ و متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
ملیرندی میں پانی کی سطح میں کمی، کازوے کی سڑک تاحال ٹریفک کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version