لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے

طرابلس: لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جبکہ 13 تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہر طُبروک کے ساحل کے قریب ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 61 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کشتی میں 74 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر کا تعلق سوڈان سے تھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ مہاجرین غیر محفوظ کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بدنام زمانہ ملزم گرفتار
یواے این ایچ سی آر نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے 13 افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ باقی لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
لیبیا کئی برسوں سے یورپ پہنچنے کے خواہشمند افریقی اور عرب تارکین وطن کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بن چکا ہے۔ اسمگلرز اکثر کمزور اور پرانی کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو بحیرہ روم عبور کرانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف اس سال اب تک بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران ہزاروں تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔
یہ واقعہ ایک بار پھر شمالی افریقہ سے یورپ کی جانب خطرناک سمندری راستے کے استعمال کی سنگینی اور تارکین وطن کے بحران کو نمایاں کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News