ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے دی

ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
پاکستان کے 141 رنز کے جواب میں افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
افغانستان کی جانب سے صدیق اللہ اٹل 13 اور راشد خان نے 17 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
افغانستان کی بیٹنگ تہس نہس کرنے میں محمد نواز کا اہم کردار رہا جنہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آْؤٹ کیا۔
اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔
صائم ایوب 17، فخر زمان 27، سلمان آغا 24 اور حسن نواز نے 15 رنز بنائے۔
محمد نواز 25 اور فہیم اشرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نور احمد اور فضل حق فاروقی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News