Advertisement

کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی

خیرپور: دوسری شادی کرنے پر خاتون نے شوہر، 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کراچی: گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں خاندانی تنازع پر خنجر کے وار سے تین خواتین قتل جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

بول نیوز کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں خاندانی تنازع نے خوفناک رخ اختیار کر لیا۔ ایک شخص نے خنجر کے وار سے تین خواتین کو قتل کر دیا جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق جائے وقوعہ پر پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زخمی بچی نندنی کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے جس کے مطابق یہ اندوہناک واردات بچی کے ماموں اجے نے انجام دی۔ ملزم نے خواتین پر حملے کے بعد خود کو بھی زخمی کر لیا اور اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خواتین کی لاشیں گلہ کٹی حالت میں ملی ہیں۔ ایک اور زخمی خاتون پریا کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تین اور زخمیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم نشے کا عادی نہیں تھا مگر کافی عرصے سے بیروزگار تھا۔ واقعے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں ہو سکا کیونکہ زخمی بچی کی حالت تفصیلی بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔

Advertisement

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کرائم سین یونٹ اور ٹیکنیکل ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں جبکہ تفتیش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس اہل علاقہ اور اہل خانہ کے مزید بیانات بھی ریکارڈ کرے گی تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version