Advertisement

ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے

ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے

دبئی:  ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران دبئی میں ایک منفرد مثال قائم ہوئی، جہاں ایک فیکٹری مالک نے اپنے ملازمین کو کرکٹ کا شاندار تحفہ دیتے ہوئے پاک بھارت میچ سمیت 700 ٹکٹس بالکل مفت تقسیم کر دیے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جانا ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ٹکٹس کی مانگ میں اضافے کے باوجود، دبئی میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی کے محنت کشوں کے لیے ٹکٹس کا انتظام کیا۔

انیس ساجن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ خود بھی کرکٹ کے شیدائی ہیں اور ہمیشہ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے خواہش مند رہے ہیں، مگر اس بار انہوں نے فیصلہ کیا کہ دبئی میں بسنے والے مزدور طبقے کو یہ موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنے ہیروز کو میدان میں کھیلتا ہوا دیکھ سکیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

انہوں نے پاکستانی، بھارتی، بنگلا دیشی، سری لنکن، نیپالی اور افغانی محنت کشوں کے لیے ٹکٹس فراہم کیے۔ ساتھ ہی میچز کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی دی جائے گی تاکہ کرکٹ کے شائقین آسانی سے اسٹیڈیم تک پہنچ سکیں۔

Advertisement

انیس ساجن کے مطابق سب سے زیادہ دلچسپی پاک بھارت مقابلے میں تھی، اس لیے ٹکٹس کی تقسیم قرعہ اندازی کے ذریعے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ دبئی میں موجود جنوبی ایشیائی محنت کشوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔ یہاں پاکستانی اور بھارتی ایک ساتھ اسٹیڈیم جاتے ہیں، اپنی اپنی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں، جیت پر جشن مناتے ہیں اور پھر خوشگوار ماحول میں گھر واپس لوٹتے ہیں۔ یہی دبئی کے معاشرتی ہم آہنگی اور اماراتی رواداری کی اصل روح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version