Advertisement

قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف

دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب میں قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ ہم ایک افسوسناک اور نہایت اہم واقعے کے تناظر میں جمع ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خودمختاری اور سلامتی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے جس کی پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کے تسلسل کا حصہ ہے جس نے خطے میں امن کی تمام کوششوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

اسرائیل کے اقدامات پر شدید سوالات

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس جارحیت کے بعد یہ سوال اہم ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا؟ اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر تُلا ہوا ہے جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود

Advertisement

شہباز شریف کہتے ہیں کہ آج غزہ میں معصوم شہری بے بسی کی حالت میں سسک رہے ہیں۔ انسانیت کے خلاف ایسے جنگی جرائم پر اسرائیل کو عالمی قوانین کے مطابق کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کا حامی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں شہری آبادی کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے تاکہ انسانی المیے کو روکا جاسکے۔

خطاب کے دوران وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اجتماعی دانش کے تحت مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version