Advertisement

دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک

دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک

دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں صدر آئی سی سی محسن نقوی اور ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بھی موجود تھے۔

تقریب کو شاندار انداز میں سجایا گیا اور ٹورنامنٹ سے قبل شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش بڑھ گیا۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے، تمام ٹیموں کے ساتھ بیٹھنا خوشگوار تجربہ ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کافی چیلنجنگ ہوتا ہے اور اس میں کوئی بھی ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں، تمام کھلاڑی ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں، چند کھلاڑیوں کے لیے یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے، لیکن ہم سب اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ دے رہے ہیں، سیمی فائنل کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہے۔ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے بڑا اعزاز تھا۔

عمان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے تاریخی لمحہ ہے۔ پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔ تین ورلڈکپ کھیل چکے ہیں اور ایشیا کپ کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا ایونٹ دبئی میں ایک بڑے کرکٹ فیسٹیول کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے، جہاں خطے کی بہترین ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان
یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version