Advertisement

شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی

شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوسرے ماہ (اگست) میں بھی شہریوں پر مہنگائی کے پہاڑ ٹوٹ گئے۔ صحت کے شعبے میں بھی شہریوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔

ادارہ شماریات کی سرکاری دستاویزات کے مطابق مختلف اشیاء اور سہولیات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ کے دوران اخبارات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 11.92 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ واٹر سپلائی کے چارجز 2.82 فیصد بڑھ گئے۔

صحت کے شعبے میں بھی شہریوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اگست میں مختلف طبی سہولیات کی لاگت میں اوسطاً 11.48 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈینٹل سروسز کی فیسیں 4.38 فیصد مہنگی ہوئیں، جبکہ سالانہ بنیادوں پر ان کی قیمتیں 28.06 فیصد تک بڑھ گئیں۔ اسی طرح میڈیکل ٹیسٹ فیسوں میں ایک ماہ کے دوران 1.31 فیصد اضافہ ہوا اور ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 13.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق اسپتالوں کے اخراجات میں 6.87 فیصد اور ڈاکٹر کلینک فیسوں میں 13.91 فیصد اضافہ ہوا۔

Advertisement

تعلیمی شعبے میں بھی مہنگائی کا رجحان جاری رہا۔ اگست کے دوران تعلیمی اخراجات 1.61 فیصد بڑھ گئے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر تعلیم 10.63 فیصد مہنگی ہوئی۔

دیگر خدمات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کلیننگ اور لانڈری کے چارجز ایک ماہ میں 1.41 فیصد بڑھ گئے۔ اسی طرح سالانہ بنیادوں پر گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی کے تسلسل نے عام شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے اور روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version