گندم درآمد پر حکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے گندم درآمد کرنے کے مجوزہ فیصلے پر حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس زوم پر ہوا جس میں حکومت کے فیصلے کی بھرپور مخالفت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں شرکاء نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت گندم درآمد کرکے مقامی کسانوں کو نظرانداز کر رہی ہے اور اس اقدام سے صرف بیرون ملک کسانوں کو فائدہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنے کسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر سطح پر کسانوں کے مفادات کا دفاع کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے جلد ہی گندم امپورٹ کے خلاف باضابطہ حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا اور حکومت کو اس پالیسی پر آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News