بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ کر دیے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور خوشدل شاہ سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان اور فہیم اشرف آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے روانہ ہونا چاہتے تھے، تاہم پی سی بی کے فیصلے کے بعد اب وہ نہیں جا سکیں گے۔
پی سی بی حکام کا مؤقف ہے کہ کھلاڑیوں کو آئندہ بین الاقوامی سیریز اور ڈومیسٹک کرکٹ کے پیش نظر دستیاب رہنا ضروری ہے، اس لیے تمام این او سی واپس لے لیے گئے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شرکت متاثر ہوگی، تاہم بورڈ کے نزدیک قومی ذمہ داریاں اولین ترجیح رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News