Advertisement

میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی

میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے انتظامات کے ذمہ دار ادارے امریکن کرکٹ انٹرپرائزز (اے سی ای) نے یو ایس اے کرکٹ کے خلاف عدالت کا رخ کر لیا ہے۔

کمپنی نے یہ اقدام امریکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی غیر قانونی منسوخی کے نتیجے میں اٹھایا ہے۔

اے سی ای کے مطابق، انہوں نے امریکی کرکٹ کی ترقی کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی تھی، لیکن یو ایس اے کرکٹ نے گزشتہ اگست میں ایک طرفہ طور پر معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

امریکی کرکٹ نے معاہدے کے خاتمے کی وجوہات میں مالی ذمہ داریوں، انفراسٹرکچر کی ترقی میں ناکامی، تنظیمی مسائل اور حکومتی امور میں اختلافات کو بتایا۔

ایم ایل سی کی انتظامی کمپنی نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی کرکٹ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کی نیت میں بددیانتی نظر آ رہی ہے۔

Advertisement

اس قانونی تنازعہ کا براہ راست اثر کمپنی کی 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر پڑ سکتا ہے، جو اس نے میجر لیگ کرکٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں کی تھی۔

اگر یہ تنازعہ حل نہ ہو سکا تو T20 ورلڈ کپ اور 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس جیسے بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس پر بھی اس کا منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

اس صورتحال کے باعث امریکی کرکٹ کی ترقی کو نہ صرف نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے بلکہ اس کے عالمی کرکٹ منظرنامے پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version