Advertisement

اسرائیل کا غزہ پر ’’طاقتور طوفان‘‘جیسے حملوں کا عندیہ، ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں تباہی کی دھمکی

اسرائیل کی آج غزہ پر ’’طاقتور طوفان‘‘جیسے حملوں کی دھمکی

یروشلم/غزہ: اسرائیل نے غزہ پر طوفانی حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کا ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی کا فیصلہ نہ کیا تو پورا غزہ تباہ کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاتز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر پر آج آسمان سے ’’طاقتور طوفان‘‘ اترے گا اور اگر حماس نے ہتھیار ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی کا فیصلہ نہ کیا تو پورا غزہ تباہ کر دیا جائے گا۔

وزیرِ دفاع نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید فضائی اور زمینی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں مزید فوجی دستے بھیجنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ فضائیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ اہداف پر ’’بھرپور اور فیصلہ کن‘‘ حملے جاری رکھے جائیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ غزہ کے عوام کے لیے ’’آخری وارننگ‘‘ ہے۔ ان کے مطابق اگر حماس نے یرغمالیوں کو رہا کرنے اور جنگی سرگرمیاں ختم کرنے سے انکار کیا تو اسرائیلی کارروائیوں کا نتیجہ غزہ کی مکمل تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

Advertisement

اسرائیل کی جانب سے اس دھمکی آمیز موقف کے بعد غزہ کے شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق رات بھر شہر کے مختلف علاقوں پر بمباری کی گئی، جس کے باعث درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کی بڑی تعداد لائی جا رہی ہے جبکہ طبی سہولیات پہلے ہی ناکافی ہیں۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ حماس کے مطابق یرغمالیوں کا معاملہ صرف جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے تناظر میں ہی زیرِ غور آ سکتا ہے۔

بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کے تازہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر تباہی سے انسانی المیہ مزید بڑھ جائے گا اور لاکھوں بے گناہ شہری متاثر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version