بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں ہی میچ کو یکطرفہ رخ دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 171 رنز ایک اچھا اسکور تھا لیکن کم از کم 15 رنز مزید بنانے چاہیے تھے، جیت کے لیے ہمیں 180 سے اوپر کا ہدف دینا ضروری تھا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
سلمان آغا نے کہا کہ حارث رؤف اور فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی تاہم پاور پلے میں ہم وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جو ضروری تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی میں جب گیند سافٹ ہو جاتی ہے تو بیٹنگ آسان نہیں رہتی۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کے لیے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے فخر زمان کے آؤٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں گیند زمین پر لگ کر کیپر کے ہاتھوں میں گئی تھی، اگر فخر زمان پاور پلے مکمل کھیل لیتے تو اسکور 190 تک پہنچ سکتا تھا۔
سلمان آغا نے مزید کہا کہ حسین طلعت اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، جبکہ امپائر سے بھی کبھی کبھار غلطی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News