Advertisement

کراچی میں 11 اکتوبر سے دودھ کتنے روپے فی لیٹر ہو گا؟ ڈیری فارمرز نے بتا دیا

 آل کراچی ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے موجودہ معاشی حالات اور ڈیری انڈسٹری کو درپیش بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس کانفرنس میں صدر آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، حافظ نثار احمد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

 رہنماؤں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور مہنگائی کی لہر نے چارے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث بھوسہ 600 روپے من سے بڑھ کر 1200 روپے من تک جا پہنچا ہے، جبکہ ایک بھینس کی قیمت 6 لاکھ روپے تک ہو چکی ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس وقت دودھ کی لاگت 278 روپے فی لیٹر ایکس فارم ریٹ تک پہنچ چکی ہے، لیکن کمشنر کراچی کی جانب سے گزشتہ 15 ماہ سے دودھ کی نئی قیمتوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، حالانکہ تین ماہ قبل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ تمام ادارے کمشنر کراچی کو جمع کروا چکے ہیں۔

حافظ نثار احمد نے کہا کہ ہم حکومت سے بھیک نہیں مانگ رہے، صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ مہنگا چارہ خرید کر ہم سستا دودھ فراہم نہیں کر سکتے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں دودھ 240 سے 270 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کراچی میں ڈیری فارمرز سے معیاری دودھ صرف 195 روپے میں خریدا جا رہا ہے اور ریٹیل میں 220 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو ڈیری انڈسٹری مزید بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔ ان کی تجویز کے مطابق دودھ کی نئی قیمت 270 سے 280 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

انہوں نے کمشنر کراچی سے اپیل کی کہ دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے تاکہ ڈیری فارمرز کو معاشی تباہی سے بچایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version