کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان

کراچی: شہر قائد میں ای چالان کے نفاذ کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اوور اسپیڈنگ پر 419، لین لائن کی خلاف ورزی پر 3، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 4، اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1 ہزار 535 چالان کیے گئے۔ ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 507، رانگ وے ڈرائیونگ پر 3 اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر 7 چالان ہوئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان جاری کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم کے افتتاح کے بعد ٹیکنیکل امور میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

