اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت امپورٹ پالیسی 2022 میں ترمیم کی سمری پیش کرے گی جبکہ ذاتی طور پر گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سمری بھی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق قیمتی پتھروں، جیولری اور قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد سے متعلق سمری کی منظوری کا امکان ہے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے 91 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی ری ایلوکیشن کی منظوری بھی متوقع ہے۔
مزید برآں، وزارت دفاع کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس، جب کہ وزارت خزانہ، مواصلات اور انسدادِ منشیات کے لیے ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

