Advertisement

غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار اس پیمانے پر بچوں کی نسل کشی کی گئی، ایسی مثال پہلے نہیں دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر رضا ربانی اپنی نئی کتاب غزہ کے بچوں کے نام کر رہے ہیں، جو اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر پاکستانی غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “تاریخ میں سب سے زیادہ جنگ بندی توڑنے والا ملک اسرائیل رہا ہے۔

Advertisement

بلاول نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان بھی حال ہی میں مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس میں شریک ہوئے، جہاں سیزفائر معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

 تاہم، بلاول بھٹو نے اس معاہدے کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ سیزفائر قائم رہے گا، مگر خدشہ ہے کہ ایک بار پھر دھوکہ نہ ہو۔

خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خیرپور کا اسپیشل اکنامک زون دنیا کے بہترین زونز میں شامل ہو چکا ہے، یہ سندھ حکومت کا کارنامہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “ہم آپس میں نہیں، دنیا سے مقابلہ کرنے آئے ہیں۔

بلاول نے بی آئی ایس پی (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں غربت مٹانے کا ایک کامیاب ماڈل تسلیم کیا جاتا ہے۔

 پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) دونوں نے ماضی میں اسی پروگرام کو مختلف ناموں سے عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا اور سندھ حکومت کی بحالی کی کوششوں کو سراہا۔ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔

Advertisement

خطاب کے اختتام پر بلاول بھٹو نے دلچسپ انداز میں گورنر سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش ہے کہ اپنا جہاز گورنر صاحب کو دے دیں تاکہ وہ وہاں آئینی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version