Advertisement

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پریما داسا اسٹیڈیم پہنچ گئیں

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 میں آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا۔

میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا۔

تاہم  ٹاکرے کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ان ڈور سیشن میں جم کر پریکٹس کی ، کھلاڑیوں نے ان ڈور نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچز کی نگرانی میں ویمن کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل بارش کی پیش گوئی ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں اگر دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو اس فارمیٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 11 مقابلے ہوچکے ہیں اور تمام میں بھارت نے فتح حاصل کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ایک روزہ میچ 6 مارچ 2022کو نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کے سلسلےمیں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے 107رنز سے فتح سمیٹی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2025 کے پہلے میچ میں پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو مات دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version