سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف

کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے ایک ایسی گمراہ کن مہم کا انکشاف کیا ہے، جو ایک معطل شدہ افسر کی ایما پر چلائی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس مہم کا مقصد کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور انتظامیہ کو دباؤ میں لانا ہے۔
ایس پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض شرپسند عناصر نے معطل شدہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ محمد ایوب پنہور کی ایماء پر کمیشن کے خلاف گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی مہم شروع کر رکھی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ محمد ایوب پنہور کو بدسلوکی، سرکاری نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور انتظامیہ کو دھمکانے کے الزامات پر معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ انکوائری کے لیے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ سینئر رکن کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو قانون کے مطابق سفارشات پیش کریں گے۔
اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس پی ایس سی شفافیت اور جواب دہی کے اصولوں پر قائم ہے اور ذمہ دار صحافت کا خیر مقدم کرتا ہے، تاہم کسی بھی جھوٹی یا توہین آمیز مہم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایس پی ایس سی نے متنبہ کیا ہے کہ ادارے یا افسران کے خلاف گمراہ کن مہم چلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News