ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

شہریوں کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا، ٹماٹر کی قیمتیں قابو سے باہر ہونے لگیں جس نے چکن کی فی کلو قیمت کو بھی مات دے دی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو 400 سے 650 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ سبزی منڈی میں اس کی قیمت 350 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
صدر ہول سیل ویجیٹبل مارکیٹ حاجی شاہ جہاں کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ اس وقت سیزن آف ہونا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی منڈیوں میں ایران اور بلوچستان کا ٹماٹر آ رہا ہے، جب کہ سندھ کی فصل نومبر کے وسط تک مارکیٹ میں آئے گی۔
حاجی شاہ جہاں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس وقت اوپن مارکیٹ میں ذخیرہ اندوز بھی سرگرم ہیں، جو ٹماٹر کو مزید مہنگا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News