گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے احتجاج کی کال دیئے جانے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے اور کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے فلسطین کے حامیوں کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کے قافلے پر اسرائیل کے حملے شروع ہوچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو رد عمل دیا جائے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا نے مطالبہ کیا کہ سفارتخانوں، پارلیمان کے سامنے مظاہرے کئے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔
فلوٹیلا کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ان کمپنیوں کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کےساتھ ملوث ہیں۔
It’s time to shut it down for a FREE PALESTINE.
The Israeli attack on the Global Sumud Flotilla has begun. The time to respond is NOW.
Hit the streets: shut down embassies, parliaments and corporations complicit in manufacturing in the genocide.#Int… https://www.bolnews.com/urdu/latest/2025/10/227032/amp/
— Global Sumud Flotilla (@gbsumudflotilla) October 1, 2025
گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد یونان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ جبکہ اٹلی اور ترکیہ میں بھی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل کر فلوٹیلا اور غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر دھاوا بول کر کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا، اور جہازوں اور کشتیوں میں سوار افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام کارکن محفوظ ہیں۔ حکام کے مطابق اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں شہری امدادی کشتیوں پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں
ترکیہ کے شہر استنبول میں بھی امدادی کشتیوں پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News