Advertisement

وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا

وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کیا

 اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 515 ارب روپے کا قرض حاصل کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پہلی سہہ ماہی میں حاصل کیا گیا قرض گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی میں 198 ارب روپے، اگست میں 192 ارب روپے جبکہ ستمبر میں 124 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ستمبر میں حکومت نے 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض حاصل کیا، جبکہ اگست میں موصولہ بیرونی قرض کی مالیت 68 کروڑ ڈالر رہی۔ 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے اور 25 کروڑ 96 لاکھ ڈالر باہمی و کثیرالملکی معاہدوں کے تحت موصول ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں سعودی آئل فیسلٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ پورے مالی سال میں اس سہولت سے 1 ارب ڈالر کی آمد متوقع ہے۔ جولائی تا ستمبر کے دوران 4 کروڑ ڈالر گرانٹس کی صورت میں موصول ہوئے۔

Advertisement

مالی سال 2025-26 میں بیرونی فنانسنگ کا مجموعی تخمینہ 19 ارب 92 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹس رول اوور کیے جائیں گے جبکہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 12 ارب ڈالر دوست ممالک کے رول اوور شامل ہوں گے۔

مزید برآں، 2 ارب ڈالر آئی ایم ایف کی اقساط، 1 ارب 92 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک، 1 ارب 66 کروڑ ڈالر عالمی بینک، اور 86 کروڑ ڈالر اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے وصولی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 25 کروڑ ڈالر پانڈا بانڈز، 40 کروڑ ڈالر بین الاقوامی بانڈز اور 61

کروڑ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے اجرا کا منصوبہ بھی شامل ہے

۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version