Advertisement

ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے مصروف صنعتی علاقے میرپور میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جو قریبی کیمیکل ویئرہاؤس تک پھیل گئی۔

 افسوسناک واقعے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش فائر سروس کے میڈیا سیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 12 فائر بریگیڈ یونٹس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

 اگرچہ مرکزی آگ بجھا دی گئی ہے، تاہم کیمیکل ویئرہاؤس میں اب بھی آگ سلگ رہی ہے، اور ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں گارمنٹس فیکٹری سے نکال کر باہر منتقل کی گئی ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

Advertisement

ابتدائی معلومات کے مطابق، فیکٹری کے ساتھ موجود کیمیکل گودام میں بلیچنگ پاؤڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ جیسے خطرناک کیمیکلز موجود تھے، جن سے زہریلی گیسیں خارج ہوئیں اور اموات کا سبب بنیں۔

فائر سروس اینڈ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ کرنل محمد تاج الاسلام چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ کیمیکل ویئرہاؤس کے مالکان، عملہ یا کوئی ذمے دار شخص تاحال غائب ہے، اور بظاہر یہ گودام بغیر لائسنس یا اجازت کے چل رہا تھا۔ حتمی تفصیلات تحقیقات کے بعد جاری کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version