Advertisement

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک ہنگامی نیوز کانفرنس میں مذہبی جماعت کے حالیہ احتجاج کو فساد اور تشدد کا ایجنڈا قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، لیکن جتھوں کے ذریعے انتشار پھیلانے اور قومی املاک پر حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 ان کے مطابق مذہبی جماعت کا ماضی گواہ ہے کہ وہ ہمیشہ پرتشدد راستہ اختیار کرتی آئی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور میں احتجاج کے دوران مظاہرین کیلوں والے ڈنڈے، کیمیکل اور شیشے والی گولیاں لے کر نکلے۔

Advertisement

پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے کیے گئے، سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا، ہوائی فائرنگ کی گئی اور ایک پولیس اہلکار کو اغوا بھی کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر مملکت کے مطابق، مذہبی جماعت کے جتھے نے مسجد کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا، جو انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کم سے کم طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کسی جتھے کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غزہ امن معاہدے پر مذہبی جماعت کے احتجاج کو طلال چوہدری نے غیر منطقی اور قابلِ افسوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر وزیراعظم نے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کی، اور پاکستان نے ہمیشہ غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پوری طرح کھلا ہے، صرف ایک سڑک پر حفاظتی رکاوٹ لگائی گئی ہے، تاکہ عوام کے جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت مسلسل رابطے میں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version