جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا

کراچی: جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 ڈاکوؤں کا تعلق پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے نکلا۔
ملزمان نے گزشتہ روز سپر ہائی وے پر فائرنگ کرکے فرسٹ ایئر کے طالبعلم عدنان مگسی کو قتل کردیا تھا، بعد ازاں ملزمان جامشورو پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کراچی اور پنجاب پولیس کے انتہائی مطلوب تھے اور سندھ کے خطرناک گینگ سے تعلق رکھتے تھے۔
ہلاک شدہ ملزمان گاڑیاں چھیننے، گھروں میں ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھے۔
پولیس نے بتایا کہ عبدالرحمن ولد عبداللہ رحیم یار خان سے تعلق رکھتا تھا اور کراچی و پنجاب کے 14 مقدمات میں مطلوب تھا۔ عبدالرسول عرف مطب سکھر، علی حیدر شکارپور اور محمد نعمان رحیم یار خان سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ گروہ کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ ہلاک شدہ گروہ بین الصوبائی جرائم پیشہ گروہ کا حصہ تھا جو مختلف اضلاع میں لوٹ مار اور اسلحہ رکھنے کے جرائم میں ملوث رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News