Advertisement

چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ چین نے دانستہ طور پر امریکی سویا بین کی خریداری بند کر دی ہے، جو امریکی معیشت، خاص طور پر کسانوں کے لیے نقصان دہ اقدام ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ چین کے اس رویے کی وجہ سے امریکی کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ ان کے بقول، چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم آسانی سے اپنا کوکنگ آئل خود تیار کر سکتے ہیں، ہمیں چین پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔

Advertisement

ٹرمپ نے چین کے اقدامات کو معیشت دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین ایسا رویہ اپناتا رہا تو امریکا کو اپنے قومی اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version