پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ

ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر رافیل طیاروں کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے ہیں۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں بزنس لیڈرز سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، پھر میں نے بھارتی وزیراعظم اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سے بات کی اور کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو تجارت نہیں ہوگی۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایٹمی جنگ کی صورت میں اثرات ہر طرف پھیلیں گے اور لاکھوں لوگ مارے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں 70 فیصد تنازعات تجارت کے ذریعے ختم کیے جا سکتے ہیں،
امریکی صدر کے بقول، ان کی کوششوں سے 24 گھنٹوں میں دونوں ملکوں کے درمیان معاملہ ختم ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

