قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی

ملتان: پولیس نے قومی کرکٹر صہیب مقصود کی وہ گاڑی برآمد کرلی جو فراڈ اور دھوکہ دہی سے ان سے ہتھیالی گئی تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی کی مالیت تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق سی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر تھانہ گلگشت پولیس نے بروقت کارروائی کی، جبکہ ایس ایچ او گلگشت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور میں ریڈ کر کے گاڑی ریکور کی۔
قومی کرکٹر صہیب مقصود نے پولیس کی کارروائی اور تفتیش پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او صادق علی ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔
سی پی او نے کہا کہ قومی کرکٹر ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا دھوکہ دہی برداشت نہیں کی جائے گی
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

