Advertisement

پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ

 پاکس نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جاری لفظی گولہ باری میں وقتی جنگ بندی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے ن لیگ کے ساتھ سیز فائر کی توثیق کر دی ہے اور آئندہ اجلاس تک ن لیگ یا وفاقی حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے تمام پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت کے خلاف بیانات سے گریز کریں اور سیز فائر کے فیصلے کا احترام کریں۔

اس فیصلے کی بنیاد صدر مملکت اور نائب وزیراعظم کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات میں رکھی گئی، جہاں باہمی سیاسی کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

سی ای سی اجلاس میں پنجاب حکومت کے وزرا کی جانب سے پیپلزپارٹی کے خلاف حالیہ بیانات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement

 کمیٹی اراکین نے ن لیگی وزرا کی پیپلزپارٹی پر تنقید کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version