ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک

اسلام آباد: ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی نے حتمی نتائج مرتب کرنے کے لیے تحقیقات تیز کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر پروموشن میں تاخیر کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر کو دو بار انکوائری کی بنیاد پر پروموشن بورڈ سے ڈیفر کیا گیا تھا، تاہم وہ رواں سال جنوری میں بلوچستان انکوائری سے کلیئر ہو گئے تھے۔ ڈی آئی جی کی سطح پر انکوائری کلیئر ہونے تک بورڈ کا عمل مکمل ہو چکا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران ایس پی عدیل اکبر مطمئن اور پروموشن کے حوالے سے متحرک تھے، مگر بورڈ گزرنے کے بعد پروموشن میں تاخیر نے انہیں پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
پولیس ماہرین کے مطابق تیسری بار بھی پروموشن رکنا یا ڈیفر ہونا کسی پی ایس پی افسر کے کیریئر کے لیے سنگین خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
انکوائری کمیٹی کے ارکان نے کامونکی میں مرحوم ایس پی کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے والد اور بھائیوں سے ملاقات کی۔ تین ڈی آئی جیز پر مشتمل ٹیم نے مرحوم افسر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

