Advertisement

رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

اسلام آباد : محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹاکر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز  4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اب تک 66 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ وہ 32 ٹیسٹ میچوں میں 120 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی نے اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کی قیادت کی تھی۔تاہم، ان کو ناقص کارکردگی کی بنا پر کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version