Advertisement

نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی

نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی

ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں لاکھوں افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر مارچ کیا۔

منتظمین کے مطابق مظاہرے میں تقریباً ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہوئے جو سرخ لباس پہن کر نکلے اور اسے “ریڈ لائن مارچ” کا نام دیا گیا۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور مختلف نعروں اور بینرز کے ذریعے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔

منتظمین کے مطابق اس مظاہرے نے ایمسٹرڈیم کی تقریباً 30 فیصد آبادی کو اکٹھا کر دیا جو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔ یہ نیدرلینڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا پرو فلسطین احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔

شرکا نے نیدرلینڈ کی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے اقدامات کی حمایت کرے، اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرے اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

اس مظاہرے نے یورپ بھر میں جاری فلسطین سے یکجہتی تحریک کو مزید طاقت دی ہے اور نیدرلینڈ کی پالیسی پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version