ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈکپ میں انگلینڈ نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اندور میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں انگلش کپتان ہیتھر نائٹ کی شاندار سنچری نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 288 رنز کا مضبوط مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ ہیتھر نائٹ نے 91 گیندوں پر 109 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جبکہ ایمی جونز نے 56 اور نیٹ برنٹ نے 38 رنز کا اضافہ کیا۔
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور شری چرانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بھارتی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر بھی میچ اپنے نام نہ کر سکی۔ بھارت نے 289 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔
سمرتی مندھانا نے 84 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 70 رنز کی اننگز کھیلیں، جب کہ دیپتی شرما کی نصف سنچری بھی بھارت کو فتح نہ دلا سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے نیٹ برنٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بیل، اسمتھ، ایکلسٹن اور ڈرین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ شاندار پرفارمنس پر ہیتھر نائٹ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News