Advertisement

کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار

وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت افغان باشندوں کی وطن واپسی کے فیصلے پر عمل درآمد جاری ہے، جس کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں خصوصاً افغان بستی میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور دیگر ادارے مربوط کارروائی میں مصروف ہیں۔

ڈی ایس پی سرجانی اشتیاق غوری کے مطابق آج فی الحال کسی قسم کا آپریشن نہیں کیا جا رہا کیونکہ پولیو مہم اور دیگر انتظامی مصروفیات کے باعث نفری محدود ہے۔

تاہم گزشتہ ہفتے مسلسل چار روز تک آپریشن جاری رہا، جس کے دوران 1,200 سے زائد پکے مکانات، دکانیں اور دیگر تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اب تک 50 ایکڑ سے زائد رقبہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے خالی کرایا جا چکا ہے، جبکہ افغان بستی میں تاحال تقریباً 1,000 کے قریب خاندان موجود ہیں، جو انفرادی طور پر اپنی جگہیں خالی کر رہے ہیں۔ پولیس ان عمل میں مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق، مجموعی طور پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (MDA) کی 200 ایکڑ سے زائد اراضی کو واگزار کرانا ہدف ہے، جس کے لیے پولیس، رینجرز، ریونیو، ایم ڈی اے، اینٹی انکروچمنٹ فورس سمیت دیگر متعلقہ ادارے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

پولیس حکام نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کی افغان باشندوں کی ملک بدری کی پالیسی پر من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے تمام اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version