ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ

وزیراعظم آفس، وزارتِ اطلاعات اور ایف بی آر کی مشترکہ مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جس کے تحت ٹیکس سال 2025 کے لیے 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.6 فیصد زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس بھی ادا کیا، جس سے ٹیکس ادائیگی میں 18.6 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے 9 ارب روپے زائد ٹیکس وصول ہوا، کل ٹیکس وصولیاں 60 ارب سے بڑھ کر 69 ارب روپے تک پہنچیں۔
ایف بی آر نے عوام کے تعاون اور رضاکارانہ تعمیل کو سراہا اور ٹیکس نظام کو مزید شفاف اور منصفانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا، مہم کے دوران 8 لاکھ سے زائد مرحلہ وار آگاہی پیغامات اور تقریباً 70 ہزار ٹیکس دہندگان کو ٹارگٹڈ ای میلز بھیجی گئیں۔
وزیرِاعظم کی ہدایت کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں دی گئی، تاہم حقیقی مشکلات والے ٹیکس دہندگان IRIS کے ذریعے توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

