Advertisement

شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے

مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی اور امن منصوبے پر باقاعدہ دستخط ہوگئے، جسے مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکہ، مصر اور قطر کے سربراہان نے شرکت کی، جبکہ اسرائیل اور حماس کی نمائندگی ثالثی کے ذریعے کی گئی۔

امریکی صدر نے اس موقع پر اپنے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کو خطے کے استحکام کا بنیادی ستون قرار دیا، جس پر فریقین پہلے ہی رضامندی ظاہر کر چکے تھے۔

آج جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا، جس کے بدلے اسرائیل نے درجنوں فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا۔

اس موقع پر امریکی صدر اسرائیل سے مصر پہنچے جہاں انہوں نے معاہدے پر دستخط کیے اور شرم الشیخ میں امن کانفرنس میں شرکت کی۔

Advertisement

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فلسطینی صدر محمود عباس اور دیگر علاقائی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جبکہ کئی عالمی شخصیات نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شمولیت اختیار کی۔

امیرِ قطر کی موجودگی نے ثالثی کردار کو مزید مضبوط کیا، جنہوں نے معاہدے کو “تاریخی موقع” قرار دیا جو برسوں کی خونریزی کے بعد ممکن ہوا۔

معاہدے کا مقصد نہ صرف فائر بندی ہے بلکہ غزہ میں تعمیر نو، انسانی امداد اور سیاسی استحکام کے طویل مدتی ڈھانچے کو بھی یقینی بنانا ہے۔

تقریب کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے مصر کے صدر نے کہا کہ اب وقت ہے کہ خطہ جنگ سے نکل کر ترقی اور امن کے راستے پر گامزن ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version