آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر آج اسلام آباد میں اہم ملاقات ہو گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی خصوصی کمیٹیاں اس ملاقات میں شریک ہوں گی، جہاں آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل اور ممکنہ سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ملاقات میں ن لیگ سے تحریکِ عدم اعتماد کی صورت میں حمایت کی درخواست کرے گی، جبکہ وزیراعظم کے امیدوار کو اعتماد کا ووٹ دینے کی بھی باضابطہ پیشکش کی جائے گی۔
مزید یہ کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو آزاد کشمیر میں شراکتِ اقتدار کی پیشکش کرے گی اور وزیراعظم کے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر بھی ن لیگ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات آزاد کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

