Advertisement

لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش

علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح ہسپتال لاہور میں سالانہ انٹر پروفیشنل میڈیکل کانفرنس AIMSCon-2025 کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں پاکستان بھر سے طبی طلبہ، ماہرین، اساتذہ اور محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم نے کی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد سرور بطور مہتمم کانفرنس پیش پیش رہے۔

ان کے ہمراہ فیکلٹی کے دیگر سینئر پروفیسرز اور ماہرین نے بھی کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

کانفرنس میں 400 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیے گئے، جبکہ 700 سے زائد شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر 24 تحقیقی مقالوں اور 100 بہترین پوسٹرز کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں سے طلبہ کی ساکھ بنتی ہے، طب کے شعبے میں نئی تحقیق وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

Advertisement

کانفرنس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت نے کلیدی خطاب کیا، جب کہ پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج نے بھی علمی و بصیرت افروز گفتگو کی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

AIMSCon-2025 کی یہ تقریب تحقیقی سوچ، بین الشعبہ جاتی تعاون اور میڈیکل ایجوکیشن میں جدت کے فروغ کا عملی مظہر بنی، جسے علمی حلقوں میں بھرپور پذیرائی ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version