شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں خطے میں امن، غزہ کی صورتحال اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے امور زیرِ بحث آئے۔
وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمینیا کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات اور گفتگو میں شریک ہوئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم کی انڈونیشیا کے صدر پربوو صوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کی وزیرِ اعظم جیورجیا میلونی اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن، غزہ کی تعمیرِ نو، جنگ بندی کے اثرات اور فلسطینی عوام کو درپیش انسانی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے عالمی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر ان کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News