کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔
بول نیوز کے مطابق ہاؤس آفیسرز کو چار ماہ اور پی جی ریزیڈنٹس کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں، جس پر ڈاکٹروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) کے مطابق متعدد یاد دہانیوں کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ اگر دو دن کے اندر بقایاجات ادا نہ ہوئے تو احتجاج شروع کر دیا جائے گا۔
وائے ڈی اے نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز نجم الدین آڈیٹوریم کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس کے دوران او پی ڈی، وارڈز اور او ٹی سروسز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
ترجمان وائے ڈی اے کے مطابق تمام تر ذمہ داری اسپتال انتظامیہ اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ مسلسل تاخیر کے باعث نوجوان ڈاکٹرز شدید مالی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
وائے ڈی اے نے کہا کہ دو دن بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے
گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

