Advertisement

پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ

حج 2025 کے لیے پرائیویٹ اسکیم کے تحت بکنگ سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو فوری طور پر بکنگ میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے پرائیویٹ حج آپریٹرز سے ملاقات کے دوران ہدایت کی کہ آئندہ سات دنوں میں کم از کم 20 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل کی جائے اور اس مقصد کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی فوری طور پر شروع کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز نے اب تک صرف 20 ہزار کے قریب بکنگ مکمل کی ہے، جب کہ بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے اور صرف 7 دن باقی رہ گئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور پہلے ہی پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت جاری کر چکی ہے۔

Advertisement

رواں سال پرائیویٹ حج کوٹہ کم کر کے 90 ہزار سے 60 ہزار کر دیا گیا ہے، جن میں سے 21,654 نشستیں ان عازمین کے لیے مختص ہیں جو گزشتہ برس حج سے محروم رہ گئے تھے۔ اس کے بعد پرائیویٹ آپریٹرز 38,346 عازمین کی بکنگ کے مجاز ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز نے 19 ستمبر سے حج بکنگ کا آغاز کیا تھا، مگر تاحال مطلوبہ رفتار حاصل نہیں ہو سکی۔ اگر یہی صورتِ حال برقرار رہی تو ہزاروں افراد کا فریضہ حج ادا کرنا ممکن نہیں ہو پائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے اس اہم مذہبی فریضے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے حج آپریٹرز سے قریبی رابطہ رکھنے اور بکنگ میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے پر زور دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version