Advertisement

جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے اور ان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر ہماری مکمل توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور ٹیسٹ میچز جیتنے کے لیے 4 سے 5 دن تک مسلسل محنت درکار ہوتی ہے، اسی لیے ہمارا فوکس ہر میچ میں سیشن بائی سیشن برتری حاصل کرنے پر ہے۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے اس اہم مرحلے میں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ 20 اہم کھلاڑیوں کو کیسے آؤٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وکٹیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی نہیں ہیں، مگر کچھ مماثلت ضرور موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بار 6 ٹیسٹ میچز کھیلے گا اور اس کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ہوگی، امید ہے کہ ہم اس مرتبہ بہتر کارکردگی پیش کریں گے۔

وکٹ کیپر کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ روحیل نذیر ایک اچھے کھلاڑی ہیں، تاہم رضوان مین وکٹ کیپر ہیں، اور ٹیسٹ میں رضوان کے بعد ہماری نظر روحیل پر ہے۔

Advertisement

جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے خلاف حکمت عملی سے متعلق اظہر محمود نے کہا کہ کیمپ میں خاص طور پر ان کے مین پلیئرز کو کھیلنے کی پریکٹس کروائی گئی ہے۔

مایک ہیسن کی آمد پر سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں، وہ پاکستان کے ہیڈ کوچ ہیں، اور آگے ون ڈے سیریز ہے، وہ یہاں اپنی ان پٹ دینے آتے ہیں۔

آصف آفریدی کی سلیکشن پر ہونے والے اعتراضات پر اظہر محمود نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آصف آفریدی ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں، ان کی گزشتہ دو سال میں 80 وکٹیں ہیں۔ ہمیں تجربہ کار باؤلر کی ضرورت تھی اور آصف کا مستقبل روشن ہے۔

اظہر محمود نے واضح کیا کہ وہ اس وقت صرف ان دو ٹیسٹ میچز پر فوکس کر رہے ہیں اور آگے کیا ہوگا، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version