Advertisement

زلزلہ 2005 کو 20 برس بیت گئے، آزاد کشمیر میں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

زلزلہ 2005 کو 20 برس بیت گئے، آزاد کشمیر میں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر 8 اکتوبر 2005 کے المناک زلزلے کو آج 20 برس بیت گئے، آج شہدائے زلزلہ کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس ہولناک سانحے میں مظفرآباد، وادی نیلم، باغ، بھمبر، کوٹلی، میرپور سمیت آزاد جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جب کہ 8 بج کر 52 منٹ پر زمین لرز اُٹھی اور 87 ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

آزاد جموں و کشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ میں جاری ہے، جس میں وزرائے حکومت، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

تقریب کا آغاز 8 بج کر 52 منٹ پر سائرن بجا کر کیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ وزرائے حکومت اور چیف سیکرٹری نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، جب کہ پولیس اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

اسی طرح وادی نیلم، باغ، اور دیگر اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں بھی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version