انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی

افریقی ملک مراکش نے چلی میں کھیلے گئے انڈر 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر تاریخ رقم کردی، مراکش نے یہ اعزاز پہلی بار حاصل کیا ہے۔
فیفا کے زیر اہتمام چلی میں کھیلے گئے 24 ویں انڈر20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مراکش نے مضبوط حریف ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
سانتیاگو کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں محمد یاسر زبیری نے 12 ویں اور 29 ویں منٹ میں دو شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس تاریخی فتح کے ساتھ مراکش 2009 کے بعد انڈر20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا، اس سے قبل یہ اعزاز گھانا نے حاصل کیا تھا۔
ٹورنامنٹ کے دوران مراکش نے ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی کوریا، امریکا اور فرانس جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب ارجنٹائن کی ٹیم جو پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی تھی، فائنل میں اپنے دو اہم کھلاڑیوں بائر لیورکوزن کے کلاڈیو ایچیواری اور ریئل میڈرڈ کے فرانکو ماستانتوانو کی غیر موجودگی سے متاثر نظر آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News