Advertisement

بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا

بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا

کولمبو: بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں برقرار رہی اور بھارتی کپتان اور ٹیم نے میچ شروع ہونے سے قبل ہاتھ نہیں ملایا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان میچ سے قبل ہینڈ شیک نہیں ہوا، جو بھارت کی جانب سے کھیلوں میں بھی سیاست کو داخل کیے رکھنے کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی اسی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تھا اور صدر آئی سی سی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کردیا تھا۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم کو وننگ ٹرافی نہیں دی گئی اور ٹرافی نہ دینے کا تنازعہ ابھی تک جاری ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version