سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے پیش نظر افغان سرحدی راہداریاں فی الحال بند رہیں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اشیائے تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان ہے، اس لیے حکومت کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔
ایک صحافی کے سوال پر طاہر اندرابی نے اعتراف کیا کہ بارڈر پر بڑی تعداد میں کنٹینرز موجود ہیں جو خراب ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ چائے کی پتی، ٹماٹر یا پھلوں کی تجارت پاکستان کی جان سے زیادہ اہم نہیں۔
بھارت کے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کے معاملے پر ترجمان نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کا افغانستان میں کردار ماضی میں زیادہ مثبت نہیں رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

