Advertisement

سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے

سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے

پشاور: تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبر پختونخوا کے نئے قائدِ ایوان منتخب ہوگئے۔

اسپیکر نے ایوان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد کامیابی کا اعلان کیا۔ انتخاب سے قبل اسپیکر بابر سلیم سواتی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی تاکہ غیر حاضر اراکین واپس آجائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اراکین اسمبلی لابی گیٹ پر جا کر رجسٹرڈ میں اپنے ناموں کا اندراج کریں۔ پانچ منٹ بعد ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس میں سہیل آفریدی نے واضح برتری حاصل کی۔

قبل ازیں، اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے قرار دیا کہ علی امین نے جو استعفیٰ دیا وہ آئین اور قانون کے مطابق درست ہے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اسمبلی اجلاس میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت 8 اکتوبر اور پھر 11 اکتوبر کو دو مرتبہ استعفیٰ گورنر کو بھیجا اور دونوں پر علی امین نے ہی دستخط کیے، لہٰذا استعفیٰ خود منظور ہے۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کے تمام لوازمات آئین و قانون کے مطابق تھے اور حافظ حمداللہ کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

اسپیکر نے گورنر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ آئین و قانون کا تحفظ کریں، اور اسی بناء پر رولنگ جاری کی گئی۔ اجلاس کے دوران اسپیکر غصے کا اظہار بھی کرتے رہے اور کارکنوں کی ہلڑ بازی اور نعرہ بازی پر سختی سے نوٹس لیا۔

انہوں نے کہا کہ نعرے بازی سے وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہو سکتے اور اگر کسی نے نعرے جاری رکھے تو انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔

اس اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور اپوزیشن اراکین اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کر گئے۔ اپوزیشن نے استدعا کی کہ گورنر کے پاس 15 دن موجود ہیں اور وہ اس غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

اس مجموعی صورتحال میں ایوان میں واضح طور پر حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان تنازع جاری رہا جبکہ اسپیکر نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب کا طریقہ کار شق 17 کے تحت بالکل واضح ہے اور آئینی و قانونی تقاضے پورے ہوتے ہی کارروائی آگے بڑھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version