صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے بعد بھارت تاحال حقیقت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
بھارتی ایئر فورس کے سربراہ اے پی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے پانچ ایف-16 اور ایک جے ایف-17 تھنڈر طیارہ مار گرایا، تاہم یہ دعویٰ نہ صرف زمینی حقائق کے خلاف بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے جن طیاروں کو مار گرانے کا ذکر کیا وہ تو بھارت کے خلاف کسی کارروائی میں شامل ہی نہیں تھے۔
صحافیوں نے جب بھارت کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق سوالات کیے تو ایئر چیف بظاہر گڑبڑا گئے اور بات گول کر گئے ان کا کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب نہیں دوں گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رافیل اور مگ-29 جیسے بھارتی جنگی طیاروں کے تباہ شدہ ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جس سے بھارت کے جھوٹے بیانیے کی قلعی کھل چکی ہے لیکن مودی سرکار اب بھی حقیقت تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارتی طیارے گرانے کے اپنے مؤقف میں شفافیت رکھی ہے اور کسی بھی دفاعی کارروائی سے متعلق مکمل شواہد دنیا کے سامنے رکھے ہیں جبکہ بھارت کا جھوٹ بار بار دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News