علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا

علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا ۔ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کردیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کی تعمیل میرے لیے اعزاز ہے۔ ان کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا،دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔
علی امین گنڈاپورنے کابینہ، اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر عہدے سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ مقرر کیا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ حتمی ہے اور پارٹی قیادت اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی ذاتی چوائس ہیں، اور خیبرپختونخوا میں نئی شروعات اور پائیدار امن کے لیے قیادت کی تبدیلی ناگزیر تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اورکزئی میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، اور حکومت کو فوری طور پر دہشتگردی کے خلاف موجودہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ تین سال سے متنبہ کر رہے تھے کہ تشدد کا سائیکل ملک اور خطے کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے افغان حکومت سے بات چیت کو امن کا واحد راستہ سمجھا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی سے خطے کا امن متاثر ہوا ہے، اور نئی خیبرپختونخوا حکومت بات چیت، امن اور مصالحت کی پالیسی اپنائے گی۔ پارٹی قیادت اس نئے وژن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News